زیارت، مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا بازیاب، اسسٹنٹ کمشنر تاحال لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ہرنائی میں چھوڑ دیا، جہاں سے نوجوان نے خود پیدل چلکر ایف سی کی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے 10 اگست 2025 کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کے بیٹے مستنصر بلال کو 68 دن بعد بازیاب کر لیا گیا، تاہم محمد افضل خود تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک ویران اور پہاڑی مقام پر چھوڑا۔ نوجوان نے خود پیدل چل کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک قریبی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بازیاب نوجوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے والد کے بارے میں لاعلم ہیں اور انہیں والد کی موجودگی یا حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہرنائی سے نامعلوم شخص کی لاش ملنے کے بعد مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کی موت کی خبریں چلی تھیں، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ لاش کسی اور کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شمالی وزیرستان،نامعلوم افرادکاحملہ ،اسسٹنٹ کمشنرمیران شاہ 2اہلکارو ں سمیت شہید
شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک )میران شاہ میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ کے قافلےپرحملہ کیاجس کے نتجے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،حملے کے بعد حملہ آوروں نے گاڑی کوآگ لگادی۔