اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب، والد تاحال لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کوئٹہ:
اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہوگیا جب کہ اس کے والد تاحال لاپتا ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کے بیٹے مستنصر کو اغوا کے دو ماہ بعد بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اے سی زیارت تاحال اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔
بلوچستان لیویز ذرائع کے مطابق مستنصر کو ضلع ہرنائی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم ان کے والد اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی رہائی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے مستنصر کو اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مستنصر کی بازیابی کے بعد حکام نے محمد افضل کی رہائی کے لیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل دو ماہ
پڑھیں:
کم عمر مغوی طالبہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مغوی طالبہ مریم کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن توحید رحمان میمن کے مطابق طالبہ مریم 8 اکتوبر کو لاپتا ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مغوی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ گرفتار ملزم ریحان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ طالبہ کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کوسنگین نوعیت کا اغوا برائے فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔