اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو پلانے سے انکاری والد کو بھی قطرے پلا دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-11
اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کیلیے پلائے گئے۔ دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جس کو میں تسلیم کرتا ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو سے بچاو کو پولیو کے قطرے والد کو
پڑھیں:
پولیو مہم میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، کمشنر کراچی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو دنوں میں 8 لاکھ 64 ہزار5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ 34 ہزار انکاری بچوں میں سے 11 ہزار کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مہم کے اختتام تک ہدف مکمل کیا جائے۔فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے بچوں کے لیے **خصوصی کیچ اپ پروگرام** چلایا جائے گا، اور بخار یا بیماری کے باعث رہ جانے والے بچوں کو بعد ازاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر نے بلدیاتی اداروں اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ قومی ذمہ داری کے تحت اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں تاکہ شہر مکمل طور پر پولیو سے پاک ہو سکے۔