صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کا ملیر دورہ‘ انسدادِ پولیو مہم میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے ہمراہ یو سی مظفرآباد، ملیر کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے انکاری والدین سے ملاقات کر کے انہیں پولیو ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا اور خود اپنے بچوں کو قطرے پلا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک مہم کے نتائج اطمینان بخش ہیں اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ شاہینہ شیر علی نے مقامی ایم پی اے محمود عالم جاموٹ کے ہمراہ یو سی چشمہ گوٹھ، ابراہیم حیدری ٹاؤن کا بھی دورہ کیا اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائے گئے فلاحی کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کیمپ میں فراہم کی جانے والی ادویات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوشیں عوام کو بنیادی صحت، آگاہی اور فلاحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور حکومتِ سندھ مزید عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔