خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس میں پرانے اور نئے چہرے شامل کیے جا رہے ہیں اور ممکنہ کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلیٰ اپنے ساتھ بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے لیے لے کر گئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر مینا خان کے مطابق صوبائی کابینہ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائے گی اور اگر عمران خان سے مشاورت نہ ہو سکی تو دو مراحل میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، کوشش ہوگی کہ بانی سے ملاقات ہو جائے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے حوالے سے جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہی کابینہ کو فائنل کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے مشاورت
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی سے ملاقات کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی۔
وہ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد صبح اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے، یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کیلئے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
مزید :