پولیو ویکسین پلانے سے انکار؛ اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو قائل کرکے بچے کے ساتھ باپ کو بھی قطرے پلا دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنیوالے والد کو اسسٹنٹ کمشنر نے قائل کرکے والد کو بھی قطرے پلا دیے
اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کے لیے پلائے گئے۔دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جس کو میں تسلیم کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پلانے سے انکار پولیو سے بچاؤ کو پولیو کے والد کے قطرے والد کو کو بھی بچے کے
پڑھیں:
جامشورو،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-2-16