دلہے نے جہیز میں لاکھوں روپے لینے سے انکار کرکے باراتیوں کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بھارت کے مظفرنگر میں ایک 26 سالہ دلہے نے شادی کی تقریب میں سسرال کی جانب سے دیے جانے والے 31 لاکھ بھارتی روپے (قریباً 97 لاکھ پاکستانی روپے) جہیز کے طور پر لینے سے انکار کر دیا۔
دلہے نے صرف ایک روپیہ بطور شگون قبول کیا اور کہا کہ یہ دلہن کے والد کی محنت کی کمائی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
تقریب میں موجود مہمانوں کے مطابق دلہے کے اس اقدام نے سب کو حیران کر دیا اور روایت سے ہٹ کر ایک دل کو چھو لینے والی مثال قائم کی۔
دلہے کے والدین نے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی، جبکہ دلہن کے اہلِ خانہ نے دل سے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: قصور میں انوکھا واقعہ: دلہا ریسکیو 1122 کی کشتی میں دلہن لینے پہنچ گیا
شادی کی دیگر رسومات خوشی کے ساتھ مکمل ہوئیں اور دلہے کے اس قدم کو جہیز کے خلاف مضبوط پیغام قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکار بھارت جہیز میں لاکھوں روپے دلہا، دلہن مظفرنگر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکار بھارت جہیز میں لاکھوں روپے دلہا دلہن
پڑھیں:
صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں