2025-11-28@11:24:06 GMT
تلاش کی گنتی: 11778

«پیمائش کے»:

    ملک احمد خان - فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں سلوک جیل مینوئل کے مطابق ہو رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی جیل قانون کے تحت ہی سلوک کیا گیا تھا، لیکن جیل کے باہر ہلڑ بازی کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کسی کو الٹا لٹکا دو۔ نواز شریف نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ معاشی طور پر ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح روکا...
    راولپنڈی: ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔  پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون،  گیٹ پانچ،  فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ بارہ گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جیل کی سکیورٹی کیلئے آر ایم پی فورس، پنجاب...
    نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی۔ ملزم کا غیر قانونی مائننگ کے پیچھے مرکزی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کرنے کے لیے نیب کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی جس کے دوران سینئر پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر...
    فائل فوٹو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی...
    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.7...
    عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...
    پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی اور رویے پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے...
    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس سے صوبے کے عوام کو گورننس کی فراہمی پسِ پشت چلی گئی ہے۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ انکی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، یہ جیل رولز کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھما رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی...
    اسلام آباد: عوام  کے لیے خوشی کی خبر  ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان  ہے۔ ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر  جب کہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، تاہم ان کی چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور ان کے ہمراہ موجود وکلاء چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس تک گئے، مگر وہاں انہیں پیغام ملا کہ چیف جسٹس ملاقات نہیں کرسکتے، جس کے بعد تینوں وفد کے ارکان واپس لوٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیے کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ عدالت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون رہنما نے عمران خان کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن مہم چلائی۔ اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، نے ایسا سیاسی رویہ اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کی ضروریات اور گورننس پسِ پشت چلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں سزا بھگتنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔ سری لنکا: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 46 افراد ہلاک سماعت کے دوران بیرسٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کر دیا۔رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، لیکن ملاقات نہ ہونے پر وہ علیمہ خان اور وکلا کے ہمراہ چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج نہ قومی اسمبلی اجلاس ہوگا نہ سینیٹ اجلاس، اور آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رہے گا۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس اسلام...
    شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قم المقدس میں امریکی استعمار کے ہاتھوں شہید ہونیوالے مقاومت اسلامی کے اہم کمانڈر شہید علی ناصر صفوی اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالی ان کی زوجہ شہیدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ محفل مشاعرہ میں شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ عالمی استعمار نے 80 کی دہائی میں مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کے نام پی این آئی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی ہوا، لیکن عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ انہیں اسی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اقدام عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔ سماجی رابطوں  کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے...
    وزریراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔وزیراعلیٰ کے پی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکریٹری کے آفس سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے...
    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی کارکنان کی اس نوعیت کی نظر بندی نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت مخالف کارروائی کے خدشے کے پیش نظر نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نظر بندی کے تمام احکامات منسوخ کرکے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے جاری...
    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں مریم نواز بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہی ہیں۔اس موقع پر ایک بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی بلایا اور دونوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جس سے مرکز کے عملے اور حکومتی شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔مریم نواز نے دورے کے دوران اسکول میل پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت پنجاب کے 303 اسکولوں کے 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔ دورے کے دوران مریم نواز نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں انہیں خصوصی بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ خوش دلی سے تصاویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک خصوصی بچہ مریم نواز اور ثانیہ عاشق کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دلچسپ انداز میں دونوں کو بلاتا نظر آیا، جس پر وہاں موجود عملہ اور حکومتی شخصیات مسکراتے رہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ ایک سال سے کم عرصے میں پنجاب کے ہر ضلع...
    ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سےنہیں مل سکتا۔  پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا...
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف مقامات کی تفصیلی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاستِ واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ان شواہد سے فائرنگ کے پس منظر اور محرکات کے تعین میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکنوال...
    آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا۔ واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات...
    اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی نہیں لگائی تاکہ آگے بڑھا جا سکے، چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر - (فائل فوٹو) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہیے۔اس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اِن کے تحفظات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ،میاںطاہرایوب نے 8 بازاروں کو وہیکل فری قرار دینے کے فیصلہ کی ناکامی کو انتظامیہ کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 6ماہ سے زائدکاعرصہ گزرجانے کے باوجود پارکنگ کے غیر مؤثر انتظامات اور مناسب سہولیات کے فقدان نے شہریوںکی مشکلات میںشدیداضافہ کردیاہے۔ متبادل پارکنگ ایریازاور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بغیر اس فیصلے نے عوامی سہولت کے بجائے پریشانی بڑھا دی ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے فوری طور پر حکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر پارکنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کیا جائے اور بازاروں میں عوام کے لیے قابلِ عمل متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔ بڑے فیصلوں سے قبل مناسب مشاورت، پلاننگ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ائرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جبکہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کر لیا ہے جبکہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ایوی ایشن سے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک سعودیہ گروپ نے GE ایرو اسپیس((NYSE: GE) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی جانب سے 2023میں آرڈر کئے گئے 39بوئنگ 787-9اور 787-10طیاروںمیں GEnx-1B انجن نصب کئے جاسکیں۔اس معاہدے میں انجنوں کی فراہمی، ایک سالہ دیکھ بھال، مرمت، اور اوور ہال (MRO) پروگرام، اور اضافی انجن کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس معاہدے میں سعودیہ ٹیکنک، گروپ کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ بازو کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے،جو تکنیکی تربیت اور علم کی منتقلی کے ذریعے مملکت کی ایرو اسپیس مہارت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںبدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 37.364 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،350 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت14.970 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت7.652 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.720 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.301 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت1.964 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.017 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت271.617بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت372.292ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت780.799ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت41.868 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت137.666...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ہے ای چالان سے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور سنگل پر رکنے کا رجحان بڑھا ہے۔ ای چالان کا اعلان کاٹی میں ہی کیا تھا، گزشتہ ایک ماہ میں 58 فیصد چالان لگڑری گاڑیوں کے ہوئے جبکہ ٹریفک کا 60 فیصد حصہ موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہے ان کے صرف 23 فیصد چالان ہوئے۔ سندھ کے بارے میں غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ لاہور کے مقابلے چالان کی رقم زیادہ ہے۔ لاہور میں موٹرسائیکل کا چالان 2000 روپے کا ہے جبکہ سندھ میں 2500 کا چالان ہے۔ سندھ میں چالان کی قیمت 5000 رکھی گئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات اور صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مؤثر تشہیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ان کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہائیکورٹ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا، دھرنے کے چار گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پی پی کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل شہر میں خوف کی فضا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر دس میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گیاں لگیں واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں مبینہ ملوث پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی ببی ولد ناصر جٹ کے گھر کا پولیس نے...
    ایک بیان میں تحریک انصاف گلگت بلتستان نے کہا کہ احسن اقبال نے جی بی دشمنی میں غواڑی پاور پراجیکٹ کو ختم کر دیا، تھک نیاٹ پاور پراجیکٹ بھی ختم کیا، جبکہ عطا آباد اور ہینزل پاور پراجیکٹس پرابی کو التواء کا شکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ گلگت اور ان کے کھوکھلے انتخابی نعروں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالہ وفاقی نون لیگی حکومت کی گلگت بلتستان دشمنی کا ماسٹر مائنڈ جعلی پروفیسر احسن اقبال ہیں۔ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد، احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی پلاننگ ڈویژن نے گلگت بلتستان میں تعمیر...
    BAJAUR: خیبرپختون خوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔  وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں پی ٹی...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے افغانستان اور انڈیا سے پھیلائی گئی افواہ کو سچ مان کر آج یہ مؤقف اختیار کر لیا کہ وہ بانی کی صحت کےمتعلق پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملاقات کے مطالبے کئے لیکن  آج ان سے ملاقات کرنے کے لئے صرف خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی چیک پسٹ تک گئے۔ ان کی بھی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔  پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا،  پی ٹی آئی کے بانی جس پوزیشن میں بھی ہیں ہمیں تم لوگوں کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ بانی کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پراپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔ کاغان کے...
     ویب ڈیسک : اداکار بلال قریشی  نے عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘۔ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ  تحریک انصاف...
    ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، بھارتی خفیہ ایجنسی RAW اور فتنہ الخوارج گروپس کے درمیان واضح رابطہ سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ایکس ہینڈلز منظم انداز میں انتہا پسند بیانیہ پھیلا رہے ہیں، اسرائیلی، ایرانی اور روسی انفلوئنسرز کے بھیس میں متعدد اکاؤنٹس بھارت سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ایکس کے ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان کا ہینڈل بھی بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، تقریباً 90 فیصد پاکستان مخالف آن لائن پروپیگنڈا دشمن ممالک کے ٹرول فارمز سے پیدا...
    ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں، پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری کے سینیٹ میں خطاب کے دوران اپوزيشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی ڈراما لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے...
    بی بی سی میں سمیع شاہ کے 2024 میں چیئرمین بننے کے بعد کچھ داخلی حلقوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مبینہ بھارتی روابط اور ایڈیٹوریل فیصلوں پر اثراندازی کے شبہات نے ادارے کے اندر تجزیہ اور تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔ پینوراما پروگرام پر تنازع بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے جاری ویڈیو کلپ نے داخلی تنازعات کو بڑھا دیا۔ بعض عملے کے ارکان نے ایڈیٹنگ پر سوال اٹھائے کہ آیا کلپ میں مناسب تناظر پیش کیا گیا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے بی بی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے،...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او دلوانا چاہتی ہے، طلال چوہدری سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائے گی، جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں اور ملک کے کسی دیگر قیدی کے پاس باورچی یا ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام انہوں نے کہا کہ جیل سیاسی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور یہ ان سے باہر کے ممالک میں جزیرے خریدنے جا رہے ہیں، آپ نے اپنے حکمرانوں سے پوچھنا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مہمان...
    بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارتی...
    راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام کے نزدیک گیس کی ایک مین پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج جاری ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جبکہ ایس این جی پی ایل حکام کو بھی ہنگامی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریسکیو اور متعلقہ ادارے پائپ لائن کی مرمت اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔  پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟ جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری  نےکہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانےکے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں سال کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔خیبر پختونخوا میں رواں سال سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ صوبائی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دیگر سکیورٹی فورسز نے مزید 532 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) فوڈایگ پاکستان 2025، جو کہ پاکستان کی تیسری بین الاقوامی فوڈ اور ایگریکلچر نمائش ہے، آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ نمائش کے دوران پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 641 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایگرو فوڈ برآمدی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ 25 سے 27 نومبر تک “Harvesting Innovation, Cultivating Sustainability” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس نمائش نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتے ہوئے ایگرو فوڈ ہب کے طور پر نمایاں کیا۔افتتاحی خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے...
    —فیس بک ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا...
    حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپیر امیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔ آئندہ سال کےحج  کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہےکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا ۔ حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پروفیشنل اپلائی کرسکتے ہیں ۔ کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کے...
    اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ یا وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، عوام کے علاج، صفائی، صحت اور سڑکوں کی فکر ہے، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے اس کی فکر ہے، مجھے پنجاب کے ہر بچے بڑے کی فکر ہے۔مریم نواز نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا جو وزرائے اعلیٰ یا حکومتی عہدیداران کہتے ہیں جلسہ کرو، گھیراؤ کرو، دنگا فساد کرو، نہ جانے ان کے پاس اتنا ٹائم کہا سے آتا ہے، ان کی تھوڑی سی توجہ سے کتنے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے...
    شہرِ قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایمبولینسوں کے لیے باقاعدہ خصوصی لین قائم کر دی گئی ہے، جو کہ کراچی جیسے مصروف ترین شہر میں ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کے عمل کو تیز بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ خصوصی ایمبولینس لین صدر کے مصروف تجارتی علاقے مینسفیلڈ اسٹریٹ پر بنائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق یہ اقدام اس وقت ممکن ہوا جب علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے بعد سڑک کھل گئی اور پہلی بار ایمبولینسوں کے لیے ایک علیحدہ راستہ مختص کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور ہنگامی گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمد ورفت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی...
    وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔ مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف...
    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں نیپرا میں سماعت جاری ہے۔ سی پی پی اے  نے کہا کہ اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیدا ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے حکام  نے کہا کہ اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی، کے الیکڑک کو زیادہ بجلی دینے سے کیپسٹی پیمنٹس کا حجم کم رہا۔ این پی سی سی نے کہا کہ دن کی نسبت رات کو 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی کھپت بڑھی ہے۔ فریقین کا مؤقف سننے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا، اس لیے اس کے بیانات اور رویے کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سندھ کی زمین اور پانی کے ساتھ جڑا ہو، وہ اس دھرتی کے خلاف نہیں جاسکتا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ “میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اسے سندھ کے دکھ کا اندازہ ہوگا، لیکن وہ اور اس کا والد بھارت میں ہی پیدا ہوئے، اس لیے ان کے رویے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔” وزیراعلیٰ نے خبردار...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں اور ہزار ایکڑ زمین والے سے نہیں لیتے، پاکستانی صنعت کا رکو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ لمحہ فکریہ ہے دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے۔ خصوصی کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی گروتھ نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ’سولر انقلاب‘ کی رفتار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک ملک کے مجموعی توانائی نظام کا 20 فیصد حصہ بن سکتا ہے۔ادارے کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینل درآمد کیے، جو برطانیہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نصب کیے گئے مجموعی سولر سسٹمز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تعداد کینیڈا...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے باہر فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔ اس کے لیے عوام کو حکمرانوں سے سوال کرنا ہے، ان کو جانے نہیں دینا۔انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی۔ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب کی کرپشن ہوئی، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے...
    وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی،وزیر اعلیٰ کے پی ہری پور میں مہم چلا رہے تھے اور دھمکیاں بھی دے رہے تھے، جھوٹے مقدمات، گالم گلوچ، نفرت جیسے معاملات کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔  انہوں نے کہا کہ 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو 4 سال میں 40 فیصد پر گئی،بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہو گا تو عوام کو ریلیف دے سکیں گے،ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے، اور ان میں سے کوئی بھی رقم اپنے ذاتی وسائل سے نہیں آئی، بلکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رقم اب بیرون ملک جزیرے خریدنے میں خرچ کی جا رہی ہے، اور عوام کو اپنے حکمرانوں سے اس بارے میں جواب طلب کرنا چاہیے۔ یہ بیان انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کے دوران دیا، جہاں وہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے دو ہزار اسٹوڈنٹس باضابطہ ایمپلائز کے طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور یہ ان سے باہر کے ممالک سے جزیرے خریدنے جا رہے ہیں، آپ نے اپنے حکمرانوں سے پوچھنا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے دو ہزار اسٹوڈنٹس باضابطہ ایمپلائز کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انٹرنیٹ شپ پالیسی لا رہے ہیں،...
    لاہور: پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جب کہ  کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم تعداد میں جہازوں کے باوجود...
    ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں آج ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا،آئندہ سماعت کے لئے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت منسوخ ہونے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے،وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کے مطابق مقدمہ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیئے جانا تھے،کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    سائبر سیکیورٹی ماہرین اور متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز (VPNs) کا استعمال قومی سلامتی، سماجی استحکام اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے۔ حکومتی اداروں کے مطابق، ان رجسٹرڈ نہ ہونے والے وی پی اینز کے ذریعے ایسے بہت سے عوامل کو تقویت مل رہی ہے جو قانون نافذ کرنے والے نظام کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی وی پی اینز کی مدد سے بعض دہشتگرد گروہ اور جرائم پیشہ عناصر اپنی لوکیشن چھپا کر آن لائن سرگرم رہتے ہیں، پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں اور نگرانی سے بچ نکلتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ملک میں کوئی وی پی این بلاک نہیں ہوگا،...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کے انفرادی یا سیاسی مقاصد کیلیے غلط استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے سنگل ٹریرری اکائونٹ (ٹی ایس اے) کے بہاؤ میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت بہتربنانے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ(جی سی ڈی اے)میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں کچھ بہتری کے باوجود پاکستان مسلسل کمزور بجٹ کی ساکھ کا شکار رہا ہے جس نے کئی بڑے گورننس مسائل کو جنم دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عوامی سرمایہ کاری کے انتظام میں متعدد خامیاں موجود ہیں جن کے باعث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں 2مرد اور 2خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی 4افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو 4رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف 7منٹ میں تقریباً 10کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔ چوروں نے میوزیم کی اپولو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    شہر قائد میں تعمیراتی کام سے منسلک بلڈر سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) افسران اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنوبی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر شہرکے بلڈر کی جانب سے افسران کی جانب سےبھاری رقم طلب کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان افضل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ فرحان نامی بلڈرنےایف آئی اے کے افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے بعد حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ان سے نے2 کروڑ روپے...
    کراچی میں قائم سفاری پارک میں گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بک اور دیگر جنگلی جانوروں کے 15 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سفاری پارک میں ایک گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بَک اور دیگر جنگلی جانوروں کی پیدائش کو ایک نہایت خوش آئند اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے، یہ اضافہ پارک میں جنگلی حیات کے لیے زیادہ صحت مند، محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کا اہم سنگِ میل ہے۔ نومولود جانوروں کا ویٹرنری ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹروں نے بچوں کو مکمل صحت مند قرار دیا جبکہ ان کی دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات بھی کیے...
    فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا کراچی میں کے ایم سی کے تحت چلنے والے سفاری پارک میں گھوڑی، سندھ آئی بیکس، چیتل اور دیگر جنگلی حیات کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، مجموعی طور پر 15جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے۔ویٹرنری ڈاکٹرز نے تمام نومولود جانوروں کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جانوروں کی خصوصی دیکھ بحال کی جارہی ہے اور بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نومولود جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کی پیدائش سفاری پارک کے صحت مند ماحول کا ثبوت ہے،جنگلی حیات بھی انسانوں کی طرح احترام اور توجہ کی مستحق ہے۔ سفاری پارک میں پیدا ہونے والے جانوروں میں مفلون، 4 سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے سفاری پارک میں جنگلی حیات کی افزائش سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مختلف اقسام کے جانوروں کے مجموعی طور پر 15 ننھے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی نسل میں گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بَک، فیلو ڈئیر اور سفید فیلو ڈئیر کے بچے شامل ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس پیشرفت کو پارک میں جنگلی حیات کے لیے سازگار اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نومولود جانوروں کا ویٹرنری ماہرین نے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ انتظامیہ نے ان کی بہتر دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے...
    اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے کم ازکم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔میڈیاذرائع کے مطابق منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا کہ 16 سےکم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو۔قرارداد میں کہا گیا کہ 16 سے کم عمرافراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پرپابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔خیال رہےکہ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) سرکاری نیوز ایجنسی کے 10 ملازمین اور افسروں کو عدالت نے بری کردیا سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے تھانہ آبپارہ مبینہ تشدد کیس میں نامزد اے پی پی (قومی خبر رساں ایجنسی) کے 10 ملازمین و افسران کو دفعہ 249 کے تحت درخواست پر باعزت بری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ مقدمے میں نہ کوئی ثبوت موجود ہے اور نہ ہی کوئی ایسی شہادت ہے جس سے ملزمان پر الزام ثابت ہو سکے۔بدھ کو دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ فرقان راؤ کا وکیل پیش نہیں ہوا ،جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مدعی مقدمہ یا اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال کے لیے کم از کم عمر کی حد کے حوالے سے قرار داد منظور کر لی ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم از کم عمر 16 سال تجویز کی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں  قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچے صرف والدین یا سرپرست کی اجازت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔ تاہم، یورپی سطح پر ہر ملک کو یہ صوابدید حاصل ہوگی کہ وہ کم از کم عمر کی حد کو 13 سال تک مقرر کر سکے۔اراکین پارلیمنٹ نے کہاکہ  یہ قرار داد قانونی طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سبکدوش ہونے والے فور اسٹار جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا،  تقریب کا ماحول احترام اور پروفیشنل روایات کے امتزاج سے آراستہ تھا، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاک فوج کے ترجمان  شعبہ ابلاغ عامہ  ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں افواج کے جنرلز، سینئر افسران اور متعلقہ کمانڈرز موجود تھے۔ شرکاء نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چار دہائیوں پر محیط شاندار...
    مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کا تنظیمی کنونشن ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت جامع مسجد و دربار پیر قتال پر منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، ضلعی رہنما غلام...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو رکن اسمبلی اس احتجاج میں شامل نہیں ہوگا اس کو ملامت کریں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیا ماری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں چاہتے پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ ان کا کہنا...
    یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال سے متعلق کم از کم عمر کی حد کے حوالے سے قرار داد منظور کر لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قرار داد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے کم از کم عمر کی حد 16سال تجویز کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شدید ضرورت پڑنے پر 16 سال سے کم عمر بچے صرف والدین یا سرپرست کی اجازت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں جاری مسودے کے مطابق قرار داد میں یورپی سطح پر ہر ملک کو کم سے کم عمر 13 سال تک رکھنے کی بھی صوابدید ہے۔ یا رہے کہ اس قرار داد...
      کراچی(نیوزڈیسک) میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مطابق شہر کے سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے، جسے ایک ’’اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ بلدیاتی ادارے کے بیان کے مطابق، پارک میں ایک جنگلی بھیڑ، چار سندھی آئی بیکس( پہاڑی بکرے) ، چار کالے ہرن، دو چیتل (چتکبرے ہرن)، ایک گھوڑا، دو فیلو ہرن ( دھبّے دار بھورا ہرن) اور ایک سفید فیلو ہرن کی پیدائش ہوئی۔ کے ایم سی کے ترجمان دانیال سیال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا:’’نومولود جانوروں کا ویٹرنری ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ تمام جانور بہترین صحت میں ہیں، اور ان کی مزید نگہداشت کے...