Jasarat News:
2025-11-28@01:42:13 GMT

پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ائرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جبکہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کر لیا ہے جبکہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید کا منافع حاصل کیا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر 32 جہاز موجود ہیں جن میں سے 16 جہاز انجن اور دیگر اسپیئر پارٹس کی خرابی کے باعث آپریشن میں شامل نہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ جہاز بروقت فضائی بیڑے میں شامل کر لیے جائیں تو پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت،ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹلانٹا: امریکا میں ایک مسافر نے طیارہ رن وے کی طرف بڑھتے وقت اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے باعث فلائٹ عملہ گھبرا گیا اور پائلٹ نے فوراً طیارے کو روک کر دوبارہ گیٹ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا،  واقعے کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا،  جیسے ہی طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ کھول دیا۔

ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی عملے نے فوری کارروائی کی، طیارے کو روکا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ عملے کو مسافر کے اقدام سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

وان ہیرٹم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے شک تھا کہ ایک مسافر کے پاس ہتھیار ہے، اسی خوف کی وجہ سے اس نے دروازہ کھول کر بھاگنے کی کوشش کی،  حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسافر کے پاس ہتھیار ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

افسران کے مطابق ملزم کے رویّے سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ یا ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے، جس کے باعث اس نے یہ خطرناک حرکت کی۔

مسافر کو حراست میں لینے کے بعد اس پر متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں لاپرواہی، طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور فضائی سیکیورٹی میں مداخلتشامل ہیں۔

ایئرلائن نے مسافروں کو متبادل فلائٹس اور سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • 5 لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف
  • جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت، ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
  • جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت،ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق پر اربوں روپے کرپشن کا الزام
  • ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری
  • پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع؛ نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع
  • اداکار دھرمیندر ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں کی دولت چھوڑ گئے
  • بالی وُڈ لیجنڈ دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت، اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم