سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو (بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔

یوگراج سنگھ، جو اپنی جارحانہ فطرت اور کھلے اندازِ گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ’ان ٹولڈ پنجاب‘ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ سب مقدر میں تھا۔ شاید یہ سب خدا کی طرف سے تربیت تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد وہ مکمل طور پر تنہائی اور غربت کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں روہت شرما پر 4 کھلاڑی لگائیں، ہر صبح 10 کلومیٹر دوڑائیں، یوگراج سنگھ

’ایسے دن آئے جب کھانے کو کچھ نہیں تھا، بارش میں بھیگتا رہا، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ لوگ سمجھتے تھے میں زندہ نہیں رہ پاؤں گا، لیکن خدا نے میرا ساتھ دیا۔‘

یوگراج کے مطابق جب انہیں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘کے لیے کردار ملا تو ان کی جیب میں صرف 5 روپے تھے، مگر انہیں 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ملا جو ان کی زندگی کا ایک نیا موڑ ثابت ہوا۔

’بدلے کی آگ نے سب کچھ جلا دیا‘

یوگراج نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ان کے اپنے غصے اور انتقام کے جذبے کی وجہ سے ہوا۔

’میں اپنی جوانی میں ظلم کا شکار ہوا۔ میں نے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ وہ بدلہ اپنے بیٹے کے ذریعے لینا چاہتا تھا۔ اسی جنون نے میرا سب کچھ چھین لیا۔‘

یووراج سنگھ اپنی والدہ شبنم سنگھ کے ساتھ ’خدا ہی میرا واحد سہارا ہے‘

66 سالہ یوگراج سنگھ نے کہا کہ اب وہ اپنے گناہوں اور ماضی کی غلطیوں پر نادم ہیں۔

’میں نے گناہ کیے، اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ غلط کیا۔ اب میرا کوئی خاندان نہیں، صرف خدا ہی میرا خاندان ہے۔‘

تاہم ایک موضوع پر ان کے لہجے میں اب بھی تلخی نمایاں تھی۔ اپنی سابقہ بیوی شبنم کی ایک ’بابا‘ کے ساتھ عقیدت۔

’گرو گرنتھ صاحب سے بڑا کوئی نہیں۔ مجھے ان نام نہاد روحانی رہنماؤں پر اعتبار نہیں۔ میں سوچتا ہوں، تم شوہر کے پاؤں نہیں دبا سکتیں، کھانا نہیں بنا سکتیں، لیکن بابا کی خدمت میں خوش تھیں؟ یہ صرف میرے گھر کی بات نہیں، ایک عمومی بات ہے۔‘

’جس باپ نے خون پسینہ بہایا، وہ بھلا دیا گیا‘

انہوں نے بیٹے یووراج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھ بھری آواز میں کہا:

’جس باپ نے خون، پسینہ اور آنسو بہا کر تمہیں کامیابی تک پہنچایا، وہ تمہارے ’بابا‘ سے کم ہے؟ جس نے 4 خاندانوں کا بوجھ اٹھایا اور اپنے لیے کچھ نہیں خریدا، آج تم نے اسی کو بھلا دیا؟ تم نے اپنے باپ کے لیے کبھی کُرتا پاجامہ نہیں خریدا، مگر ’بابا‘ کو 15 لاکھ روپے کی گھڑی دے دی؟‘

یہ بھی پڑھیے دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کردیا، یوراج سنگھ کے والد نے یہ بات کیوں کہی؟

یوگراج سنگھ کی گفتگو میں دکھ، ندامت، ایمان اور باپ کی بے بسی کے تمام رنگ نمایاں تھے۔ ایک ایسا باپ جو اپنے بیٹے پر فخر بھی کرتا ہے اور اس کی دوری سے ٹوٹ بھی چکا ہے۔

یوگراج سنگھ کون ہے؟

یوگراج سنگھ 1970 کی دہائی میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ بعد ازاں انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا اور 200 سے زائد پنجابی و ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی مشہور فلموں میں  ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور  ’سنگھ اِز بلِنگ‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شبنم سنگھ یوگراج سنگھ یووراج سنگھ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شبنم سنگھ یوگراج سنگھ یووراج سنگھ یوگراج سنگھ انہوں نے سنگھ کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف