انسداد پولیو مہم کے دوران ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک والد کی جانب سے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف والد کو قائل کیا بلکہ اُسے عملی طور پر یہ باور کرانے کے لیے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے، خود اس کے سامنے قطرے پی کر والد کو بھی پلا دیے۔
واقعہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ والد کے خدشات اور تحفظات کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بردباری سے اس کی بات سنی اور پھر اعتماد قائم کرنے کے لیے بچے کے سامنے والد کو ویکسین کے قطرے پلا دیے۔ اس مثبت عمل سے متاثر ہوکر والد نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بیٹے کو قطرے پلوا دیے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسکردو میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 38 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، اور مجموعی طور پر مقامی کمیونٹی کا تعاون خاصا حوصلہ افزا رہا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو صرف یہ یقین دلانا مقصود تھا کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں، اور اسی اعتماد سازی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے عملی قدم اٹھایا۔
دوسری جانب، بچے کے والد نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ویکسین نہ پلانا ان کی غلطی تھی اور آئندہ وہ خود بھی ایسے کسی تذبذب میں نہیں پڑیں گے۔
یہ واقعہ نہ صرف پولیو جیسے حساس معاملے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی ایک مثبت مثال ہے بلکہ ثابت کرتا ہے کہ اگر حکومتی نمائندے خلوص نیت سے عوامی خدشات کو سنیں اور ان کا مؤثر جواب دیں، تو بڑی رکاوٹیں بھی آسانی سے دور کی جا سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیو ویکسین والد کو

پڑھیں:

پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انکاری بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ 13 اکتوبر سے قبل انکار کرنے والے 34 ہزار بچوں میں سے تین روزہ مہم میں چھ ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی ٹیموں میں بلدیاتی اداروں سمیت مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کے ارکان سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور ڈاکٹرز کا مقصد والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلانا ہے، غفلت برتنے والوں سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر حسن کھوسو اور پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود کھوسو بھی موجود تھے۔ کمشنر نے یونین کونسل ناصر کالونی اور حسرت موہانی کالونی میں پولیو ورکرز سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ بیشتر والدین تعاون کر رہے ہیں تاہم بعض گھروں میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے، ورکرز قوم کے خدمت گار ہیں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ورکرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پولیو بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر بچے کے والد کوبھی ویکسین پلادی گئی
  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار؛ اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو قائل کرکے بچے کے ساتھ باپ کو بھی قطرے پلا دیے
  • پولیو مہم کے ابتدائی تین دنوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی
  •  قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
  • پولیو مہم میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، کمشنر کراچی
  • ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
  • پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ
  • راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف مکمل
  • جامشورو،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لے رہے ہیں