ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور سفارت خانہ پاکستان کے باہمی تعاون سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مستحق اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادوایات فراہم کیں فری کیمپ میں آنکھ ، معدہ ، جگر ، ناک کان گلہ ، شوگر ، اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں نے فری کیمپ میں ملنے والی سہولیات کو ایک نعمت قرار دیا سفیر پاکستان احمد فاروق نے فری کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا اور کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے مستحق اور نادار ہم وطنوں کو ایک ہی چھت تلے تمام طبی سہولیات فراہم ہوتی ہیں جو قابل ستائش ہے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ پچھلے کئی سالوں سے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد دیار غیر میں مقیم اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنا ہے تاکہ وہ صحت مند ہوکر بہتر انداز سے زندگی گزار سکیں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے سابقہ صدر ڈاکٹر اسد رومی ، ڈاکٹر تعظیم حسین ، اور دیگر ڈاکٹرز حضرات نے بھی فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آنے والے مریضوں نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ ، اور سفارت خانہ پاکستان کی بے لوث کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا یاد رہے فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول کے طلباء سمیت کمیونٹی افراد آنے والے مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ڈاکٹرز گروپ فری میڈیکل کیمپ کیمپ میں کیمپ کا
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔