اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا طارق جمیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-6
لاہور (آن لائن) عالمی مبلغ اسلام، معروف اسلامی سکالرمولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اسلام کے زریں اصولوں کی روشنی میں ایک متعدل اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوںنے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف دینی و علمی امور پر باہمی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ متحرک معاشروں میں جامعات علماء کرام اور دانشوروں کی حیثیت ایک ایسے اجتماعی ادارے اور تھینک ٹینک کی طرح ہوتی ہے جو ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں پر غور کرکے ان کے حل کی راہیں تلاش کریں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مولانا طارق جمیل کی عالمی سطح پر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرکزی علماء کونسل پاکستان منبر و محراب سے اسلام کے عادلانہ تشخص کو اجاگر کررہی ہے اور وطن عزیز پاکستان میںامن و استحکام کے قیام کیلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری