قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت لاہور کو پولیو فری بنانے کے مشن پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مہم کے تیسرے روز تک لاہور بھر میں خصوصی ٹیمیں فعال ہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تین دنوں میں 94 فیصد سے زائد ہدف حاصل کر لیا گیا، جبکہ قطرے نہ پینے والے 46 ہزار سے زائد بچوں کو بھی کامیابی سے ویکسین دی گئی۔
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ہدایت دی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے اور مہم کے تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے سے انکار کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انکاری بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ 13 اکتوبر سے قبل انکار کرنے والے 34 ہزار بچوں میں سے تین روزہ مہم میں چھ ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی ٹیموں میں بلدیاتی اداروں سمیت مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کے ارکان سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور ڈاکٹرز کا مقصد والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلانا ہے، غفلت برتنے والوں سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر حسن کھوسو اور پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود کھوسو بھی موجود تھے۔ کمشنر نے یونین کونسل ناصر کالونی اور حسرت موہانی کالونی میں پولیو ورکرز سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ بیشتر والدین تعاون کر رہے ہیں تاہم بعض گھروں میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے، ورکرز قوم کے خدمت گار ہیں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ورکرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔