کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن  پی آئی اے نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ائیربس کی جانب سے  اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور   پر  اپ  ڈیٹ کرنےکے فیصلے سے متعلق  وضاحت  جاری کردی، خیال رہے کہ ائیربس نے اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں 6 ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں اور  پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے فیصلے کے بعد امریکن ائیر لائنز، ڈیلٹا ائیر لائنز، ائیر نیوزی لینڈ اور ترکش ائیرلائنز سمیت کئی کمپنیوں نے پروازوں میں خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔ 
اس حوالے سے قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ائیربس طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 سے متعلق مسئلے کے بارے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ پی آئی اے نے یہ خراب سافٹ ویئر پیچ انسٹال ہی نہیں کیا، اسی لیے ہمارے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

این اے 18: مخصوص عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں، الیکشن کمیشن

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سافٹ ویئر

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وضاحت طلب کر لی
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق