الجبیل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل کی معروف شخصیت چوہدری آفتاب جاوید کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر اسرار احمد اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر محمد جنید خان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد اور اس کی بین الاقوامی تعلیمی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف نصابی علم تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد کردار سازی اور معاشرتی تعمیر ہے اس سے طالب علموں میں اخلاقی اقدار اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے تقریب کے میزبان چوہدری آفتاب نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی تعلیم یافتہ شخصیت معاشرے کی ترقی اور مثبت تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتی ہے تقریب سے ؛ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ؛ شاہد وہاب راؤ ، کرنل افضال احمد ، عرفان شاہ ، میڈیم وجہیہ ، نوید جنجوعہ ، راجہ عمر ، اکرام احمد ، ڈاکٹر الطاف حسین ، ریاض عارف ، محمد ادریس طور ، انیس عباسی ، عمر بٹ ، راجہ عمر فاروق ، عامر پیرزادہ ، زکریا بابر ، پروفیسر آصف خان ، پروفیسر اشفاق ، ابو فیصل ، ابو مبارک ، اکرام احمد ، چوہدری زبیر ، اور دیگر نے بھی تعلیم کی بنیادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا تقریب کے آخر میں میزبان چوہدری آفتاب جاوید کی جانب سے مہمان خصوصی محمد جنید خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ پروفیسر آصف نے خوبصورت کلام پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔