جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے چوتھے کنونشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گزشتہ 64 سال سے تکنیکی تعلیم کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ہال میں چوتھا کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈمیشم رضا اور صدارتی مہمان چیئرمین سندھ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بورڈ مشرف علی راجپوت‘ صدارت وجیہ الدین احمدچانسلر جنا ح یونیورسٹی (برائے خواتین) و ایڈمنسٹریٹر جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نے کی۔ جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے سابقہ پرنسپل ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انجینئر عبدالعم خانزادہ نے چوتھے کنونشن میں آئے ہوئے تمام مہمان گرامی اور شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ ٹیکنیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، کمپیوٹر انفارمیشن سافٹ ویئر، مکینیکل اور دیگر شعبہ جات کے طلباء کی 600 سے زائد اور والدین کی بھی کثیر تعداد اس کنونشن میں شریک تھی۔ تمام ٹیکنالوجیز کے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبامیں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے پہلی ،دوسری اور تیسری ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں سونے، چاندی اور کانسی کے الحاج ریاض الدین تمغے تقسیم کیے گئے۔ جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے چوتھے کنونشن میں بحیثیت مہمان کرام جن شخصیات نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی