امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت کا ساتواں نمبر؛ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین(3ہزار ارب) ڈالر’’قومی قرض‘‘ کے ساتھ بھارت ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔
بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔ پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.
سرفہرست امریکا جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے ۔ پھر چین(15ٹریلین ڈالر)،جاپان(10.9 ٹریلین ڈالر )، برطانیہ(3.4 ٹریلین ڈالر ) ، فرانس (3.4 ٹریلین ڈالر )، اٹلی(3.1 ٹریلین ڈالر )، بھارت(3 ٹریلین ڈالر )، جرمنی(2.8 ٹریلین ڈالر ) ،کینیڈا (2.3 ٹریلین ڈالر )،برازیل(1.8 ٹریلین ڈالر ) کا نمبر آتا ہے۔
بڑے ممالک میں سب سے کم قومی قرض افغانستان کا 1.6ارب ڈالر اور ہر افغان 30 ڈالر کا مقروض ہے۔ فی کس طور پر بڑے ملکوں میں سرفہرست آئرلینڈ ہے۔ ہر شہری 6 لاکھ 14ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔
عالم اسلام میں مقروض ترین ملک انڈونیشیا(543 ارب ڈالر)، مصر(377 ارب ڈالر)،ترکی(330 )سعودی عرب(280 ) اور ملائیشیا(278 ) ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کا مقروض ٹریلین ڈالر ارب ڈالر
پڑھیں:
2025 کی آخری سہ ماہی میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ اشیائی ملک کے نام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخلہ ممکن ہے۔
ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس کو پانچواں درجہ حاصل ہوا ہے جن کے حامل افراد 187 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔ اسی طرح یونان، ہنگری، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے پاسپورٹس 186 ممالک کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی پاسپورٹ تاریخ میں پہلی بار ٹاپ 10 ممالک کی فہرست سے باہر ہوگیا ہے اور اب یہ 12 ویں نمبر پر موجود ہے، حالانکہ ماضی میں اسے دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ تصور کیا جاتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس نے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ چینی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں 30 درجے اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 64 ویں نمبر پر ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے 34 درجے اوپر آکر آٹھواں نمبر حاصل کرلیا ہے۔
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان بدقسمتی سے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 103 ویں پوزیشن پر ہے، اور اس کے حامل افراد صرف 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ فہرست میں پاکستان سے نیچے عراق 104 ویں، شام 105 ویں اور افغانستان 106 ویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ پاکستان سے کچھ اوپر صومالیہ، نیپال، بنگلہ دیش، فلسطین، ایران اور سوڈان جیسے ممالک شامل ہیں۔