نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب شہری شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے باآسانی کراوسکتے ہیں۔
شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے کارڈ وصول کریں۔
نادرا میں موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں
شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا جاتا ہے، او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔
اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، ای میل اپ ڈیٹ کرنے کےلیے مذکورہ طریقہ لاگو ہوگا۔
موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے فوائد
ایک فعال موبائل نمبر کو اپنے نادرا پروفائل سے جوڑ کر شہری اپنے سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کی تجدید کرنے کے کے لیے اپ ڈیٹ
پڑھیں:
نادرا کا تاریخی اقدام , پیدائش و اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن کیلئے مربوط نظام فعال
کلیم اختر:نادرا نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیدائش اور اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے جدید اور خودکار نظام متعارف کرا دیا ہے۔
ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد کی زیر نگرانی سی آر وی ایس (Civil Registration and Vital Statistics) کا دو سالہ منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
اس نظام کے تحت پنجاب کے 4,500 سے زائد ہسپتال، بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کو نادرا سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پیدائش یا وفات کی معلومات اب براہ راست اور خودکار طریقے سے متعلقہ یونین کونسل کو موصول ہو سکیں گی جس سے دیرینہ تاخیر اور پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
شہری اب یونین کونسل کے دفتر کے ساتھ ساتھ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے بھی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی نادرا پنجاب کے مطابق لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے 100 فیصد رجسٹریشن کا ہدف ممکن ہو جائے گا۔