Jasarat News:
2025-10-18@11:42:20 GMT

دنیا میں سب سے زیادہ قرض امریکا پر، بھارت  کا نمبر ساتواں

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کی معیشت پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور اس حوالے سے ایک تازہ رپورٹ میں حیران کن حقائق انکشافات ہوئے ہیں۔

امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، جس پر مجموعی طور پر 32.

9 ٹریلین ڈالر کا قرضہ چڑھا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہر امریکی شہری پر اوسطاً 76 ہزار ڈالر کا قرض بنتا ہے، جو عالمی معیشت کی نازک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قرضوں کی اس فہرست میں چین 15 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے، جاپان 10.9 ٹریلین ڈالر کے ساتھ تیسرے، جب کہ برطانیہ اور فرانس 3.4 ٹریلین ڈالر کے قرضوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی 3.1 ٹریلین ڈالر کے ساتھ چھٹے اور بھارت 3 ٹریلین ڈالر کے قومی قرض کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

بھارتی معیشت کے بارے میں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پر 3 ہزار ارب ڈالر سے زائد قومی قرض ہے اور ہر بھارتی شہری اوسطاً 504 ڈالر کا مقروض ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں حکومت ہر سال اربوں ڈالر صرف قرض کے سود کی ادائیگی پر خرچ کر رہی ہے جب کہ ملک کی بڑی آبادی اب بھی بنیادی ضروریاتِ زندگی ، تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی  سے محروم ہے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت کی تیز رفتار ترقی کے دعوے زمینی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پاکستان کا اس فہرست میں 33واں نمبر بتایا گیا ہے، جس پر مجموعی طور پر 260.8 ارب ڈالر کا قومی قرض ہے۔ فی کس کے لحاظ سے ہر پاکستانی تقریباً 543 ڈالر کا مقروض ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو قرضوں کے ساتھ ساتھ سود کی ادائیگیوں کا دباؤ بھی درپیش ہے، جس سے معیشت پر طویل مدتی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

بنگلا دیش کا قومی قرض 177.6 ارب ڈالر ہے اور ہر شہری 611 ڈالر کا مقروض ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ بنگلا دیش کا کل قرض پاکستان سے کم ہے، مگر فی کس قرض کی شرح قدرے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بڑے ممالک میں افغانستان سب سے کم مقروض ملک ہے، جس پر صرف 1.6 ارب ڈالر کا قرض ہے اور فی افغان شہری پر صرف 30 ڈالر کا بوجھ ہے۔ اسی طرح اگر فی کس قرض کے لحاظ سے دیکھا جائے تو آئرلینڈ دنیا میں سرفہرست ہے، جہاں ہر شہری پر حیران کن طور پر 6 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا قرض ہے۔

عالمِ اسلام کے تناظر میں رپورٹ نے یہ انکشاف کیا کہ مسلم دنیا کے کئی بڑے ممالک بھی قرض کے دائرے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ان میں انڈونیشیا 543 ارب ڈالر کے ساتھ مقروض ترین مسلم ملک ہے، اس کے بعد مصر 377 ارب، ترکی 330 ارب، سعودی عرب 280 ارب اور ملائیشیا 278 ارب ڈالر کے قومی قرض کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے قرضوں کی یہ صورتحال اس بات کی علامت ہے کہ عالمی مالیاتی نظام تیزی سے غیر مستحکم ہو رہا ہے۔ بلند شرح سود، بجٹ خسارے، اور حکومتی اخراجات میں بے احتیاطی نے کئی ملکوں کو قرض کے جال میں پھنسا دیا ہے۔

اگر یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے برسوں میں نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی شدید مالی بحرانوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر معیشت کے توازن کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ممالک اپنے قرضوں کے ڈھانچے پر نظرثانی کریں اور پائیدار معاشی پالیسیاں اپنائیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریلین ڈالر کے ڈالر کے ساتھ ڈالر کا قرض رپورٹ میں کے مطابق ارب ڈالر ہے اور قرض ہے قرض کے

پڑھیں:

امریکا: چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے

امریکا میں ایک خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔

امریکی ریاست مشیگن کے شہر واینڈوٹ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ستمبر میں جب جیک پاٹ زیادہ تھا تب انہوں نے پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیمی کاروے کا کہنا تھا کہ وہ پاور بال صرف تب کھیلتے ہیں جب جیک پاٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بار جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا لہٰذا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبر کے سیٹ سے متعلق دریافت کیا اور انہی نمبروں کو انہوں نے ٹکٹ پر استعمال کیا۔

ٹیمی کا ٹکٹ چار وائٹ بالز سے مل گیا جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا اور یہ انعام پاور پلے آپشن کی بدولت دُگنا ہو کر ایک لاکھ ڈالر کا بن گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک، بھارت کا ساتواں، پاکستان کا 33 واں نمبر
  • امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت کا ساتواں نمبر؛ رپورٹ
  • کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا
  • امریکا: چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے
  • دنیا کے 86 ممالک پر آئی ایم ایف کا قرضہ 162 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
  • امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر
  • روز ویلٹ ہوٹل کے قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر، اسٹیٹ بینک کے تحفظات
  • پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار