اسلام آباد:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  (SBP)نے نیشنل بینک آف پاکستان(NBP) سے لیے گئے قرض کی بروقت ادائیگی میں تاخیر پر شدید تحفظات کااظہارکیاہے، یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں زیرِ بحث آیا،جس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ ہوٹل کی آمدن بندہونے کے بعد واجب الادا واجبات کی ادائیگی کیلیے 17.

6 ملین ڈالرکی مالی معاونت درکار ہے، واجبات میں یونین واجبات، پراپرٹی ٹیکس، انشورنس کلیمز، نیشنل بینک کو سودکی ادائیگی، انتظامی و عمومی اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں۔

مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری نے مشورہ دیاکہ اگر مناسب منصوبہ بندی کی جائے تو ان واجبات کی ادائیگی مرحلہ وارکی جاسکتی ہے، تاہم ای سی سی نے یہ نوٹ کیاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ  نیشنل بینک کے غیر ملکی قرض کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے میں کوئی پیشرفت نہ کرسکی۔

وزارتِ خزانہ نے بتایاکہ انہیں جو مالیاتی بیانات فراہم کیے گئے وہ روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈسے متعلق ہیں،جبکہ پی آئی اے آئی ایل کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دفاعی وزارت کی جانب سے پیش کردہ مطالبات میں بھی وضاحت درکار ہے۔ ای سی سی نے وزارتِ متعلقہ کو ہدایت دی کہ ایک ہفتے کے اندر مالیاتی تجاویز پر نظرثانی کرتے ہوئے نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، وزارتِ خزانہ اور نجکاری کمیشن سے مشاورت کرکے اسے کم سے کم ممکنہ سطح پر لایاجائے اور پی آئی اے آئی ایل بورڈکی منظوری کے بعد دوبارہ جمع کرایاجائے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پی آئی اے آئی ایل تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹس وزارتِ خزانہ کو پیش کرے۔ واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو مئی 2023 میں ای سی سی کی منظوری سے نیویارک سٹی کے ساتھ ایک مہاجرکاروباری معاہدے کے تحت دوبارہ کھولاگیا تھا، ہوٹل کو 18 ماہ کی گارنٹی کے ساتھ تین سال کیلیے لیز پر دیاگیا،تاہم امریکا میں حکومتی تبدیلی کے بعد معاہدہ 30 جون 2025 کوختم کر دیا گیا۔

پی آئی اے آئی ایل کے مطابق معاہدے کے دوران ہوٹل نے مئی 2023 سے جون 2025 تک 166 ملین ڈالرآمدن حاصل کی،جبکہ اخراجات اور واجبات کی مدمیں 169 ملین ڈالر درکار ہیں، پی آئی اے آئی ایل نے 3.5 ملین ڈالرکی دستیاب رقم سے خسارہ پوراکرنے کاعندیہ دیا ہے۔

معاہدے کے خاتمے کے بعدجولائی تا دسمبر 2025 کیلیے ہوٹل کی آمدن بندہوجائے گی، اس عرصے میں 28.6 ملین ڈالرکے اخراجات کی ادائیگی کاکوئی ذریعہ موجودنہیں ہوگا۔

وزارتِ خزانہ نے متعلقہ وزارت سے پی آئی اے آئی ایل کی مالیاتی رپورٹ اور "ہائی گیٹ کیپیٹل" کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متوقع آمدنی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ا ئی ایل کی ادائیگی کے ساتھ

پڑھیں:

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات

واشنگٹن ڈی سی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ  ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

قاہرہ میں دھماکہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ
  • بغیر ضمانت آن لائن قرض حاصل کرنے کا طریقہ  
  • اسٹیل ملزکے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلیے 1 ارب 3 کروڑ روپے جاری
  • اسٹیل ملز کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے جاری
  • گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ
  • گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ
  • گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی: عظمیٰ بخاری 
  • یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ
  •  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات