Express News:
2025-10-15@22:30:01 GMT

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کیلیے اضافی بولی سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین(سی سی او آئی جی ٹی) نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین(سی سی او آئی جی ٹی) کا اجلاس بدھ کو نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیر برائے نجکاری، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، سیکریٹری نجکاری، نجکاری کمیشن کے سینئر حکام اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے بولی کی منظوری دی گئی ہے جو کہ مقررہ ریفرنس قیمت سے زیادہ تھی۔

وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جو بینک کی کامیاب نجکاری اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے نامزد ادارے، انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) کی ملکیت میں سرکاری سطح (جی ٹو جی) پر ہونے والے لین دین کی راہ ہموار کرتا ہے۔

اس پیش رفت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے امکانات مزید روشن ہوں گے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور اس اہم معاہدے سے وابستہ تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہا۔

 انہوں نے اجلاس کے دوران اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان معاشی اصلاحات، شفافیت اور نجکاری کے عمل کو تیز اور موٴثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملکی سیاسی و معاشی صورتحال؛ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کاجائزہ لیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے، جہاں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کی منظوری
  • سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر نوٹیفکیشن جاری، نئی کابینہ کا اعلان بھی کردیا
  • کابینہ اجلاس کے بغیر ہی کابینہ کیجانب سے نوٹیفیکشن جاری ہوا، پشتونخوا نیپ
  • فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی منظور
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات  کو طلب کرلیا
  • ملکی سیاسی و معاشی صورتحال؛ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • حکومت قرض ملنے پر ایسے خوش مناتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو،چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کیلیے 4 امیدواروں میں مقابلہ، اپوزیشن کا انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور