امیر بالاج قتل کیس میں ایک پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کا انتخاب آج ہوگا، 4 امیدوار میدان میں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی پر 16 شوگر ملز کی عدالت سے درخواستیں خارج
سندھ ہائیکورٹ نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی نہ ملنے کے خلاف دائر 16 شوگر ملز کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
درخواستگزار شوگر ملز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمدات کے لیے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن نیب کی تحقیقات کے باعث سبسڈی روک دی گئی۔
ٹڈاپ کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے عدالت کو بتایا کہ وزارتِ تجارت کی ہدایت اور فنڈز کی دستیابی کے بغیر سبسڈی جاری نہیں کی جا سکتی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سبسڈی کسی کا بنیادی حق نہیں، اور بظاہر منظور شدہ گرانٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ عدالت وفاقی حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی، کیونکہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ رٹ جاری کرنا ممکن نہیں۔
اس فیصلے کے بعد 16 شوگر ملز کی درخواستیں خارج کر دی گئیں، حالانکہ ای سی سی کی منظوری کے باوجود سبسڈی روکنے پر یہ مقدمات دائر کیے گئے تھے۔