کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ڈاکو گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا سینما کے قریب ایک اور مقابلے کے دوران 19 سالہ مبینہ ڈاکو میر حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے پستول، موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے، سمندر کے راستے غیرقانونی ایران جانیوالے 14ملزمان گرفتار
کراچی:(نیوزڈیسک)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے14ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق پنجاب اورکے پی کے مختلف اضلاع سے ہے،گرفتارملزمان میں4 کا تعلق گوجرانوالہ، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد،5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اورمالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان غیرقانونی طوپرسمندرکےراستے پاکستان سے ایران جارہےتھے۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان نےایران سے غیرقانونی طورپردیگرممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتارملزمان کےخلاف تفتیش کا آغازکردیاگیا، انسانی اسمگلنگ اورغیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جارہا ہے۔