شہر میں پولیس مقابلے‘ زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، عیدگاہ اور سعید آباد کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ کے علاقے اورنگزیب مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سرفراز ولد دین محمد (زخمی) اور شیراز ولد دین محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، جبکہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ضلع کیماڑی کے علاقے سعید آباد میں پولیس کا موٹر سائیکل سوار 4 رکنی مسلح ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے صورتی قبرستان کے قریب روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت لال محمد ولد نور محمد اور ثناء اللہ ولد محبت خان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فرار ملزمان کے نام صابر اور اجمل بتائے گئے ہیں۔۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے۔ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جب کہ گرفتار زخمی ملزمان کو علاج کے لیے۔سول اسپتال منتقل کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے 12سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتارکرلیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا سامان خریدنے گیا تو دکاندار نے نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔