رحیم یار خان:ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق, ملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے، اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 برس کا شاہ زیب جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس نے فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغان باشندوں کا پتھراؤ، اہلکار پولیس موبائل چھوڑ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن اجری تھا کہ جمالی پل کے قریب نامعلوم مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر اچانک ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے باعث پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر آپریشن کیلیے جانے والے پولیس اہلکار اپنی جان بچاتے ہوئے موبائل وین چھوڑ کر فرار ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کے بعد ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ شروع کردی۔