دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع دکی میں چمالنگ کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت زین اللہ ولد خانول اور سبحان اللہ ولد سید عالم ساکنان افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی وطن روانہ کردیاگیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔