سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع تربت میںسی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میںتین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واقعہ نے علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زوردار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھماکے کے بعد جائے وقوع پر دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے۔
دھماکا نمل یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ اقبال بلاک یا آئی آر ڈپارٹمنٹ میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar