Express News:
2025-10-18@12:07:05 GMT

سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں فائرنگ، باپ جاں بحق بیٹا زخمی

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں نیو غریب آباد قلندری ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جلات خان ولد محمد شاہ عمر 55 سال جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ عزت خان ولد جلات خان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جاں بحق اور زخمی باپ بیٹا بتائے جارہے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ایک شخص تشدد سے زخمی بھی ہوا جسکو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ سے زخمی شخص کے ابتدائی بیان کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) تھانہ گدائی پولیس کی جانب سے سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس گشت پر تھی کہ اطلاع ملی پانچ نامعلوم مسلح افراد سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان اتار کر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عثمان ولد ریاض کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی جانب سے علاقے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او خاران شہید
  • اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب، والد تاحال لاپتا
  • زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ہرنائی پہنچ گیا
  • کپل شرما کے کیفے پر دوبارہ فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • استنبول میں ایرانی اپوزیشن کارکن فائرنگ سے ہلاک
  • مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی