کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق کار ساز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 38 سالہ محمد شہزاد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ قصبہ ایم پی آر کالونی بلاک 7 گلی نمبر 20 کے قریب فائرنگ 42 سالہ صادق اللہ نامی شخص کمر پر 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔
دونوں زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اور عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ گلی نمبر 16 کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 12 سالہ حسین ولد آصف زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے گھر کے اندر آنے والی گولی ران پر لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ کے
پڑھیں:
کراچی، تیز رفتار کوسٹر نے 2 کمسن موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کورنگی نمبر 5 میمن انسٹی ٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے کر نکلے تھے۔
افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والا مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، دونوں بچے قرآن کریم حفظ کررہے تھے۔ لواحقین نے بتایا کہ دونوں بچوں کا تکمیل قرآن قریب تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار کوسٹر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔