Jang News:
2025-12-02@18:52:14 GMT

کراچی: کورنگی میں مبینہ مقابلہ، ڈاکو ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

کراچی: کورنگی میں مبینہ مقابلہ، ڈاکو ہلاک

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

کورنگی میں مبینہ مقابلے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بدراسلام کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پر مختلف تھانوں میں 13سے زائد مقدمات تھے۔

علاوہ ازیں مبینہ مقابلے کے دوران فرار ملزم کا ساتھی تاحال پکڑا نہ جا سکا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ

چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حُسنِ قرآت کے فاتح قراء اور ججز نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، ملائیشیا اور ایران سے تعلق رکھنے والے قراء حضرات اور انٹرنیشنل ججز نے مزار اقبالؒ پر بھی حاضری بھی دی۔ چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔
 
مہمانوں نے شاعر مشرق، حکیم الاُمت، علامہ لاہوری ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ ان کا کلام پڑھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ملائیشیا کے فاتح قاری ایمن رضوان بن محمد رملان، دوسری پوزیشن کے حامل ایران کے قاری عدنان مومن خامسے، ایران کے حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویت کے جج ڈاکٹر شیخ حماد سنان، ڈی جی مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، قاری محمد وجاہت رضا، سیکشن افسر رانا مجاہد، اعجاز میمن پروٹوکول افسر عبدالسمیع لاکھو، حامد ڈار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے ڈاکو کو شہریوں نے زندہ جلا دیا
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قاتل شہریوں کے ہاتھوں زندہ جلا دیا گیا
  • ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟
  • مظفرگڑھ، مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک
  • لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار
  • کراچی؛ انتظامیہ کی مبینہ غفلت، گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا
  • جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے،نثار کھوڑو
  • کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار