کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے چھیپا رضاکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو انیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب لیاری کے زخمی ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔