data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالاکنڈ: مالاکنڈ کے علاقے میں سوات ایکسپریس وے پر ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہو گئے، تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا،  جاں بحق افراد میں 10 بچے، 4 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین نے کہا کہ  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ کر گہری کھائی میں جا گرا،  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرک میں سوات کے علاقے بحرین سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش سوار تھے جو مختلف مقامات پر مزدوری کے لیے سفر کر رہے تھے،  زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو مردان اور پشاور کے اسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد سوات روانہ کر دی گئی ہیں۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی ہولناک تھا، ٹرک کے کئی پرزے ٹوٹ کر دور جا گرے اور جائے حادثہ پر تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا۔

موٹروے پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ محض ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ تھا یا گاڑی میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے،  علاقے میں غم و سوگ کی فضا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق

کراچی:

کیماڑی منوڑہ سے بابابھٹ جانے والے کشتی کا حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایس ایچ او جیکسن رانا خوشی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی فوری طور پر حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم کشتی حادثے میں مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد زخمی اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی جناح اسپتال، سول اسپتال اور دو نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ جیکسن نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے، ہمیں اطلاع ملی تھے کے دو کشتیاں آپس میں ٹکرائی ہیں اور دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں، جن میں سے ایک لڑکی شناخت 16 سالہ سندس کے نام سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیماڑی سے بابا بھٹ شاہ اور منوڑا گھومنے کے لیے آئے ہوئے تھے جبکہ کوئی پائلٹ بوٹ ٹکرانے کے حوالے سے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیرو میں لینڈسلائیڈنگ سے کشتی حادثہ، 13 افراد ہلاک
  • نورانی بستی ،گھر کی چھت گرنے سے دوشیزہ جاں بحق،2 زخمی
  • لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی
  • کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش نصف کلومیٹر فاصلے سے برآمد
  • حیدرآباد: مالک مکان کی غفلت، کرائے پر دیے گھر میں افسوسناک واقعہ
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
  • کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
  • تامل ناڈو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 60 زخمی
  • حیدرآباد کے قریب کراچی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی