ایکواڈور : فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-10
کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے مغربی صوبے مناسبی کے شہر مونتے کرسٹی میں فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے۔ ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے جج کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ججوں کی ایسوسی ایشن نے جج مینڈوزا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ عدالتی عہدیداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔