یمن: حدیدہ میں بارودی سرنگوں سے 8 ماہ میں 147 شہری جاں بحق و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں درجنوں خاندانوں کے لیے خوف اور خطرے کا باعث بن گئیں۔ ان سرنگوں نے کسانوں، چرواہوں اور بچوں سمیت متعدد شہریوں کی جانیں لے لی ہیں۔ یمنی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق و آزادیوں کے مطابق حوثی باغیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں یکم جنوری سے 30 اگست تک الحدیدہ میں 147 شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 8ماہ کے دوران 64 شہری جاں بحق اور 83 زخمی ہوئے جب کہ شہریوں کی 68 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ 9 ماہ قبل پیش آیا تھا جس نے ملک میں انتخابات سے پہلے امیگریشن کے بارے میں جاری شدید بحث کو مزید تیز کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس واقعے نے جرمنی کو ہلا کر رکھا دیا تھا، ملک کے جنوبی شہر آشافیفن برگ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 2 سالہ بچے پر چاقو سے وار کیے تھے جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 41 سالہ شخص بھی چاقو کے وار سے ہلاک ہوگیا تھا اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔