data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جم بولگرنے 1990 ء کی دہائی میں ملک کو بڑی معاشی اصلاحات کے دور سے گزارا اور اپنی دیانت داری کے باعث شہرت حاصل کی۔ جم بولگر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال گردوں کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ زیر علاج تھے۔ انہوں نے 1990 ء سے 1997 ء تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔موجودہ وزیراعظم اور نیشنل پارٹی کے سربراہ کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ جم بولگر نے دیانت داری سے ملک کی بھرپور خدمت کی۔وہ 1972 ء میں پہلی بار پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلدیہ عظمیٰ میں سابق اخوت گروپ کے رہنما و کونسلر مظفر قریشی انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی کے دست راست بلدیہ عظمیٰ میں اخوت گروپ کے رہنما جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن کارساز ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے سابق کونسلر مظفر قریشی کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے بستر علالت پر تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الاخوان بلاک نمبر 15 فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی اور تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم مظفر حسین قریشی بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اخوت گروپ کے فعال راہنما تھے۔ انہوں نے بحیثیت کونسلر اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے علاقے کے مقبول کونسلر تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی اخلاق احمد نے جب شمالی علاقہ جات اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کارساز ٹرسٹ کے نام سے این جی او کی بنیاد رکھی تو آپ اس جدوجہد میں ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ مظفر قریشی نے شمالی علاقہ جات اندرون سندھ اور پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے‘ تعلیم کے فروغ اور میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کے لیے اخلاق احمد کے ساتھ شانہ بشانہ بھرپور جدوجہد کی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ذاتی معلومات کا تحفظ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی سید عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار افسوس
  • کاشف سعید شیخ ودیگر کا سینئر صحافی عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار تعزیت
  • عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم
  • ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے
  • ٹینس اسٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے
  • ملائیشیا میں ٹریفک حادثات، 2پاکستانی جاں بحق
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں2 خواتین، بچے سمیت4افراد زخمی
  • بلدیہ عظمیٰ میں سابق اخوت گروپ کے رہنما و کونسلر مظفر قریشی انتقال کرگئے
  • جامشورو: وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی پروفیسر اکرام دین اجن چوتھی انٹرنیشنل نرسنگ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں