ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔

مائیک ہیسن کا لاہور سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا ہے لیکن میں خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں چند ہفتے کی بریک میں اپنے گھر گزاروں گا۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔

یاد رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں تین میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈولڈ ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مائیک ہیسن نیوزی لینڈ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا