یمن: بارودی سرنگوں سے 150سے زائد شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا: یمن میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں درجنوں خاندانوں کی جانیں لے لیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی نصب بارودی سرنگیں کی وجہ سے 150 سے زاید افراد کی جانیں لے لیں اور مزید شہریوں کے لیے خوف اور خطرے کا باعث بن گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرنگوں نے کسانوں، چرواہوں اور بچوں سمیت متعدد شہریوںکی زندگیاں کسی خطرے سے کم نہیں۔
حکام کے مطابق یمنی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق و آزادیوںنے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں یکم جنوری سے 30 اگست تک الحدیدہ میں 150 سے زائد شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جہاں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کوئی 8 ماہ کے دوران مذکورہ ہلاکتوں کے علاوہ 83 افراد زخمی ہوئے جبکہ شہریوں کی 68 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-8
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔