Nawaiwaqt:
2026-06-03@04:45:36 GMT

ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی

 مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا، ٹرک الٹ کر سیکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نورالامین نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے تھا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے تھے۔ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  •   مٹی کا طوفان ، تیز بارش,2خواتین سمیت5 افراد جاں بحق
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق