data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 13 افراد کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں رحیم یار خان کے 2، قمبر شہدادکوٹ کے 5، جبکہ کشمور، لاڑکانہ اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 6 افرادشامل ہیں۔ تمام افراد کوجیوانی کے ساحلی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک جانے کی کوشش میں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملک سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ ایسے عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ادارہ بلوچستان کے ساحلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کے لیے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں تیز کر رہا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو مستقل طور پر روکا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے

پڑھیں:

کراچی، خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا، جس نے کپڑوں کی گٹھڑی کو آگ لگائی اور بچوں پر پھینک دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم بچوں کے چھیڑنے پر مشتعل ہوا تھا، آگ سے 4 بچے جھلس گئے، جن میں 2 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد ملزم نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی، گرفتار ملزم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • غیرقانونی کرنسی کا دھندہ , کراچی میں کارروائی,مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی، خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: جعلی کاغذات پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافر گرفتار
  • جیوانی: سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 13 ملزمان گرفتار
  • لاہور احتجاج: 20 مقدمات درج، مختلف شہروں میں 39 افراد گرفتار
  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگالیا
  • کراچی میں ٹی ایل پی کا احتجاج، ہنگامہ آرائی( 10 گرفتار، دو بچے زخمی)