کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے ہنڈی حوالہ کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے نے انچولی اور سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان مدثر اور سجاد علی ہنڈی، حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 28 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے اور 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم مدثر کی نشاندہی پر اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے مزید 35 لاکھ پاکستانی روپے، 18 ہزار سعودی ریال اور 5 ہزار برطانوی پاؤنڈز برآمد کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ایف ا ئی اے کو گرفتار
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔