اسلام آباد ایئرپورٹ: جعلی کاغذات پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے بھاری رقوم کے عوض مختلف ایجنٹوں سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز حاصل کیے تھے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی، گلبرگ اور شریف آباد میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلبرگ اور شریف آباد کے علاقوں میں پولیس نے دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
گلبرگ پولیس نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔
دوسری جانب شریف آباد پولیس نے سراج الدولہ کالج ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ نادر علی لاشاری نامی ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔
زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا ہے۔