اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔
میچ سے پہلے اسرائیل کی فلسطینی نسل کشی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
اطالوی پولیس نے اسرائیل مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے اسرائیل
پڑھیں:
اٹلی: پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلی میں پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی۔ جس سے سات فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس پارٹی فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑوانے کیلیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، یہ واقعہ ٹینیسی کے شہر بکسنورٹ میں فوجی اسلحہ پلانٹ میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز نامی پلانٹ میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔
ہک مین کاؤنٹی کے شیرف ڈیوِس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کا نام و نشان مٹ گیا، تاحال ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ممکنہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ شاید کچھ افراد زندہ بھی بچ گئے ہوں۔
علاوہ ازیں امریکی نیوز چینل سی این این کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ جہاں پہلے فیکٹری کی عمارت موجود تھی وہاں اب صرف ملبے کا ڈھیر باقی ہے۔