اٹلی: پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلی میں پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی۔ جس سے سات فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس پارٹی فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑوانے کیلیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، یہ واقعہ ٹینیسی کے شہر بکسنورٹ میں فوجی اسلحہ پلانٹ میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز نامی پلانٹ میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔
ہک مین کاؤنٹی کے شیرف ڈیوِس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کا نام و نشان مٹ گیا، تاحال ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ممکنہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ شاید کچھ افراد زندہ بھی بچ گئے ہوں۔
علاوہ ازیں امریکی نیوز چینل سی این این کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ جہاں پہلے فیکٹری کی عمارت موجود تھی وہاں اب صرف ملبے کا ڈھیر باقی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک
ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی صدر نے کہا کہ بارشوں کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔