ویمنز ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پاکستان کے خلاف مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے نویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پاکستان کے خلاف ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو آسٹریلوی اوپنرز نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
تاہم ساتویں اوور میں کپتان ایلیسا ہیلی 20 رنز بناکر آؤت ہوئیں تو تین گیندوں بعد ہی ساتھی اوپنر لچفیلڈ بھی مجموعی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 10 رنز پر پویلین لوٹ گئیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 60 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔
ایلیس پیری پانچ، اینابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے دو جبکہ فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔