پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں، کمر کی تکلیف کا شکار پیٹ کمنز کے اسکینز کی رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں آئی ہیں۔
پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے اُمید کا اظہار کیا تھا۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے قبل تکلیف سے نجات نہ پانے کو آسٹریلوی ٹیم کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیز سیریز پیٹ کمنز کے
پڑھیں:
اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر احتجاج کیا ہے، تاہم پولیس نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو احتجاجی واک سے روک دیا۔
اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کا حلیہ بگاڑا گیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج 27 ویں ترمیم کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پاکستان کے آئین کو بچائیں۔
تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہماری پُرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف سر نہیں جھکائیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، اس حکومت کو اقتدار میں مزید رہنے کا حق نہیں ہے، عوامی تحریک شروع کررہے ہیں۔