جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور:
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹیم کا دوسرا گروپ کل صبح لاہور پہنچے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
اس سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کی آمد کو شائقین کرکٹ بے حد خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچز کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیز سیریز، آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔
ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔