پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اکتوبر میں کھیلے جانے والی 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

مداح اپنے ٹکٹ آفیشل ویب سائٹ سے آن لائن خرید سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹ 8 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ گ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 12 سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔ وائٹ بال میچز (3 ٹی20 اور 3 ون ڈے) کے ٹکٹ 16 اکتوبر سے آن لائن اور ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ

لاہور میں پہلے ٹیسٹ کے دوران جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیم اور وی آئی پی انکلوژرز کے لیے پانچوں دن داخلہ فری ہوگا۔

البتہ، اقبال اینڈ (وزیر یونس، وسیم اکرم) کی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 800 سے 1000 روپے کے درمیان دستیاب ہیں۔

اسی طرح جناح اینڈ (مجید خان، ظہیر عباس) کی وی آئی پی انکلوژرز بھی اسی قیمت میں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیے: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار، امام الحق کی واپسی، صائم ایوب ڈراپ

گیلری انکلوژرز (وسیم اکرم اور وقار یونس) بھی 800 سے 1000 روپے میں دستیاب ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ

راولپنڈی کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیم اور وی آئی پی انکلوژرز میں 5 دنوں کی داخلہ مفت ہے۔

پی سی بی گیلری کے ٹکٹ پہلے 4 دنوں کے لیے 800 روپے اور 5ویں دن کے لیے 1000 روپے ہیں جبکہ پلاٹینم باکس کے سیٹ پہلے چار دن 8 ہزار روپے اور آخری دن 10 روپے میں دستیاب ہیں۔

ٹی 20 میچز

پہلا ٹی20 راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 400 روپے، فرسٹ کلاس 600، پریمیم 700 اور وی آئی پی 800 روپے ہیں۔

پی سی بی گیلری اور پلاٹینم باکس کے ٹکٹ بالترتیب 1500 اور 15 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

دوسرا اور تیسرا ٹی20 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹ جنرل کے لیے 400، فرسٹ کلاس 600، پریمیم 700 اور وی آئی پی 800 روپے ہیں۔

اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ 1500، جناح اینڈ کے 2000 اور وی آئی پی گیلری کے ڈھائی ہزار روپے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے جن کے جنرل انکلوژرز 400، فرسٹ کلاس 600 اور وی آئی پی 800 روپے میں دستیاب ہیں۔

وی آئی پی گراؤنڈ فلور انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ نے 30 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں پاکستان نے 6 اور جنوبی افریقہ نے 17 میچز جیتے ہیں جبکہ 7 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیم

شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم
ایڈن مارکرام (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن بوش، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو جانسن، کیشاف مہاراج (صرف دوسرے ٹیسٹ میں)، ویان مولڈر، سینوران متھوسامی، کیگسو ربادہ، رائیان رِکیلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریئن اور کائل ویرین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقہ روپے میں دستیاب ہیں جنوبی افریقہ کے اور وی آئی پی انکلوژرز کے کے درمیان فرسٹ کلاس روپے ہیں سیریز کے کے لیے کے ٹکٹ

پڑھیں:

میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا

جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری