قومی ٹیم میں سینیئرز کی واپسی کا امکان، کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی زیرِ غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، جب کہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث سلمان علی آغا کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کپتان نے ایونٹ کی 7 اننگز میں صرف 72 رنز بنائے، ان کی اوسط 12 اور اسٹرائیک ریٹ 80 رہا، جب کہ کئی اہم مواقع پر وکٹ گنوا کر ٹیم کو مشکلات میں ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور چند نئے کھلاڑیوں کی شمولیت شامل ہوسکتی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلائنڈ ویمنز ورلڈکپ: پاکستان آسٹریلیا کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔
آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 299 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کر سکی۔ کرٹرنری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے مہرین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔