سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی تھی۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 4 ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح 4 ہزار ڈالر تک پہنچنے والی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 955 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کی کمی سے 4 ہزار 225 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی تولہ سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں پہنچ گئی گئی ہے
پڑھیں:
جناح ائر پورٹ پر 2 خواتین سے 3 کلو سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر2 خواتین 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام نے 2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار 619 ڈالر برآمد کرلیے۔حکام نے بتایا کہ پروفائلنگ اور باریک بینی سے چیکنگ کے دوران امال اور منال کے سامان کی تلاشی لی گئی، امال کے سامان سے 2 کلو سونا اور 6 ہزار 143امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ منال کے سامان سے ایک کلو سے زائد سونا اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔برآمد سونے اور غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے ہے تاہم ابتدائی کارروائی کے بعددونوں خواتین کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔